2Below header

ماضی میں میرے ساتھ بدسلوکی کی گئی، پیرس ہلٹن

4Above single post content
بورڈنگ سکول سے خوفناک تجربہ جھیلنے کے بعد واپس گھر آئی، اس وقت کا درد اپنی آنکھوں میں محسوس کرسکتی ہوں، اداکارہ

معروف امریکی اداکارہ اور بزنس ویمن پیرس ہلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 18 سال کی عمر میں ذہنی اور جسمانی طور پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔پیرس ہلٹن نے اس حوالے سے اپنی تصاویر اور تفصیلات انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری تصویریں 18 سال کی عمر کی ہیں جب میں بورڈنگ سکول سے خوفناک تجربہ جھیلنے کے بعد واپس گھر آئی، میں اس وقت کا درد اپنی آنکھوں میں محسوس کرسکتی ہوں۔پیرس ہلٹن نے اپنے پیغام میں ماضی سے متعلق مزید لکھا کہ اس وقت میں بہت تکلیف میں تھی، میں نے سب کچھ ٹھیک ہونے کا بہانہ بھی کیا اور بری یادوں کو روکنے کی کوشش کی۔پیرس ہلٹن نے لکھا کہ میں جو آج ہوں اس پر وہ نوجوان لڑکی بیحد فخر کرتی ہوگی۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: