2Below header

آپ کے گھر والے بھی ناقدین میں شامل ہوتے ہیں'نعمان اعجاز

4Above single post content
کبھی اس کردار کی حامی نہیں بھری جس میںاداکاری کا مارجن نظرنہ آتاہو ' انٹرویو

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ جب کوئی اداکاراسکرپٹ میں اپنے لئے لکھے گئے کردارکاجائزہ لیتا ہے تواسے معلوم ہوجاتاہے اس کے ذریعے وہ اپنے کیرئیر میں کیا حاصل کر سکتاہے ،میں نے کبھی اس کردار کی حامی نہیں بھری جس میںمجھے اداکاری کا مارجن نظرنہ آتاہو ۔ ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ ہمارے ہاںکیسے ڈرامے بن رہے ہیں اس کے کیا موضوعات ہیں میں اس بحث میںنہیں پڑتا کیونکہ دیکھنے والے بہترین منصف ہیں اوراب سوشل میڈیا کا دورہے ،کسی بھی ڈرامے کی کہانی اور اسے نبھانے والے کرداروںکے بارے میں عوام فوری اپنا رد عمل دے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا او رمیری کوشش ہوتی ہے کہ جوبھی کرداراداکروں وہ اس سے پہلے نبھائے گئے کردار سے مختلف ہو ۔نئے پراجیکٹ میں اپنے تجربے کو بروئے کارلاتاہوںاورنیا سیکھنے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ آپ کے گھر والے بھی ناقدین میں شامل ہوتے ہیں ، اگر کس ڈرامے میںکمی دیکھتے ہیں تو مجھے اس کے بارے میں بتاتے ہیںاور میں اسے مستقبل میں اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتاہوں۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: