2Below header

فلم انڈسٹری نے بہت عروج دیکھا لیکن تنزلی کا دوربھی طویل ہو گیا ہے 'سائرہ نسیم

4Above single post content
حکومت دوسرے شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کیلئے بھی مراعات اور سہولیات کا اعلان کرے

نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاحت اور ثقافت کوفروغ دینے کیلئے حکومتی سطح پر باقاعدہ تقریبات ہونی چاہئیں اورانہیںڈاکومنٹریز کی طرز پر بیرون ممالک دکھایاجائے ، اس طرح کی سر گرمیوں سے نہ صرف پاکستان میںبہت سے شعبے عروج حاصل کریں گے بلکہ غیر ملکی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا جس سے پاکستانی کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا ۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہاکہ حکومت نے جس طرح کنسٹرکشن ،ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹریز کو مراعات اورسہولیات دیتی ہے اسی طرز پر فلم انڈسٹری کیلئے بھی پالیسی آنی چاہیے جس سے موسیقی سمیت کئی شعبے ترقی کریں گے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے بہت عروج دیکھا ہے لیکن اس کی تنزلی کا دوربھی طویل ہو گیا ہے جس کیلئے حکومت کوسوچ بچار کرنی چاہیے اوراس کیلئے مالی معاونت کااعلان کیا جائے ۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: