2Below header

انوپم کھیر نے نیویارک میں منعقدہ شو کی 30 برس پرانی تصویر شیئر کردی

4Above single post content
انوپم کھیر نے نیویارک میں منعقدہ شو کی 30 برس پرانی تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے 1991 میں لی گئی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی ، 65 سالہ انوپم کھیر کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر 30 برس قبل فلم ‘ہم’ کی ریلیز کے موقع کی ہے۔ فلمی ستاروں کے اس جھرمٹ میں امیتابھ بچن، رجنی کانت اور اداکارہ سری دیوی بھی انوپم کھیر کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ فلم کی ڈائریکشن موکل ایس آنند نے دی تھی جبکہ اس میں رجنی کانت، امیتابھ بچن، انوپم کھیر شامل تھے۔ تصویر میں نظر آنے والی سری دیوی اس فلم میں کام نہیں کررہی تھیں، تاہم وہ اس ٹور میں شامل تھیں جو کہ امیتابھ بچن کے اس فلم کے گانے ‘جمعا چما’ میں پرفارم کرنے والوں میں شامل تھیں۔انوپم کھیر نے اس پوسٹ پر تحریر کیا کہ ہم لوگ نیویارک میں اسٹار شو جمعا چما میں تھے اور یہ ریہرسل کی تصویر ہے۔ان کے مطابق جائنٹس سٹیڈیم میں ہونے والا یہ شو بہت ہی کامیاب رہا تھا، اور امیتابھ بچن اس شو کے مین آف دی آور تھے۔ وہاں بہت زیادہ جوش و خروش تھا اور یہ فلم ہم کی ٹیم کا سب سے بڑا شو تھا، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میری بڑی پذیرائی ہوئی کہ میں سپر سٹار رجنی کانت، سری دیوی اور دیگر اداکاروں کے ساتھ تھا۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: