2Below header

سعودی عرب، ریاض میں پہلا 'ڈرائیو اِن سینماء 'بن گیا

4Above single post content
سعودی عرب، ریاض میں پہلا 'ڈرائیو اِن سینماء 'بن گیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقامی سینماء گھروں کے ایک گروپ نے ڈرائیو ان سینماء کھول دیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مملکت میں سینماء گھروں پر پابندی ختم ہونے کے بعد یہ سعودی عرب کا پہلا ڈرائیو اِن سینماء ہے۔رپورٹ کے مطابق سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سینماء میں 150 گاڑیوں کی گنجائش ہے۔کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے یہاں آنیوالے تمام شائقین کیلئے فیس ماسک لگانا ضروری ہوگا جبکہ ان کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: