2Below header

روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنک کو پاکستان میں استعمال کی اجازت

4Above single post content
ویکسین کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی

پاکستانی حکام نے روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنک کی بھی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دے دی ہے ، ویکسین کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔حکام وزارت صحت کے مطابق روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ ویکسین منگوانے کی اجازت مقامی دوا ساز ادارے اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی ہے۔پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی تین ویکسینز کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے جن میں چینی کمپنی سائنو فارم کی ویکسین، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اور روسی ویکسین اسپوٹنک شامل ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92 فیصد موثر ہے۔اے جی پی کے مطابق 50 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ اسی مہینے پاکستان پہنچ جائے گی، روسی ویکسین کو منفی 18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کیے جانے کا خدشہ ہے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: