2Below header

پنجاب اور اسلام آباد میں 37 روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

4Above single post content
پنجاب اور اسلام آباد میں 37 روز بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

پنجاب اور اسلام آباد میں 37 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز کھول دئیے گئے ۔سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما فیاض پراچہ کے مطابق شدید سردی میں گیس کی قلت باعث سی این جی اسٹیشنز کو 37 روز سے سپلائی معطل تھی، سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی روک کر گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جا رہی تھی۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر خود ایل این جی درآمد کرے گا اور اس کا بزنس بلاتعطل جاری رہے گا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی شام 6 بجے تک جاری رہی۔ادھر سندھ میں بھی 6 روز بعد سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی شروع ہو گئی ہے جس کے باعث سی این جی فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: