2Below header

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ ترکی میں انعقاد

4Above single post content
ترک صدر نے ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کو دونوں ملکوں کے مضبوط دفاعی تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیدیا

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ ترکی میں انعقاد کیا گیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ ترکی میں منعقد ہوئی۔ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترکی میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے بلاک ویلڈنگ کرتے ہوئے جہاز کی تعمیر کا باضابطہ آغاز کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملجم کلاس جہاز جدید سطح آب, زیر آب, اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے خطاب میں ترک صدر نے پاکستان اور ترکی کے شاندار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کو دونوں ملکوں کے مضبوط دفاعی تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے،اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ترک صدر نے کہاکہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کے تحت چار میں سے دو جہازوں کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں کرنے کے علاوہ سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس دو جناح کلاس فریگیٹ جہازوں کے ڈیزائن کی تیاری بھی شامل ہے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: