نامور اداکارہ صائمہ نورنے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میںفنکار کبھی بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوتا بلکہ وہ پہلے سے زیادہ بہتراورمنفرد کام کرنے کیلئے بے چین رہتاہے،نئے آنے والوں نے اگرکامیابی حاصل کرنی ہے توانہیں اپنے اوپر یہ کیفیت طاری کرناہوگی ۔ایک انٹرویو میںصائمہ نورنے کہاکہ اسکرپٹ میں کہانی ہوتی ہے اگر آپ اسے کسی عام شخص کوبھی دیدیں وہ اسے بول کردکھادے گا لیکن ایک اداکارڈائیلاگ بولنے ،اپنے چہرے کے تاثرات سے اس کہانی میںحقیقت کارنگ بھرتا ہے اوراسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتا ہے یہی اداکاری کہلاتی ہے ۔ صائمہ نور نے کہا کہ میں بہت سادہ طبیعت ہوں اورمجھے ایسے ہی لوگ اچھے لگتے ہیں،ہرچھوٹے بڑے کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتی ہوں ۔
٭٭٭٭٭
2Below header
Showbiz
کامیاب فنکار ہر بار بہتراورمنفرد کام کرنے کیلئے بے چین رہتاہے' صائمہ نور
نئے آنیوالوں نے اگرکامیابی حاصل کرنی ہے توانہیں اپنے اوپر یہ کیفیت طاری کرناہوگی
Add comment