2Below header

نادیہ خان کے خوبصورت لمحے سوشل میڈیا پر شیئر

4Above single post content
نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اْن کی دوسری شادی ہے

رواں ماہ کی شروعات میں ایک بار پھر سے رشتہء ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ اپنے خوبصورت لمحے سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔تفصیلات کے مطابق نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں نادیہ خان کے شوہر سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوس ہیں جبکہ نادیہ خان نے بھی سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں نوبیہاتا یہ جوڑا بیحد دلکش نظر آرہا ہے۔نادیہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘ایسا ناممکن ہے کہ ہم تصویر لیے بغیر پارٹی سے واپس آجائیں۔اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ‘ہم اپنے حسین لمحوں کو اپنے خوبصورت مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔آخر میں اْنہوں نے مداحوں سے اْن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ‘فیصل شیروانی میں کیسے لگتے ہیں؟نادیہ خان کی اس پوسٹ صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے جبکہ پوسٹ پر محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خیال رہے کہ نادیہ خان کچھ دن قبل ہی رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصویریں اْنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔ سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اْن کی دوسری شادی ہے۔نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اْن کے تین بچے ہیں، اْن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹیکا نام کیان ہے۔
٭٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: