2Below header

شیرمیاندادخان کا نیا میوزک ویڈیو''دل دا درد'' ریلیز کردیا گیا

4Above single post content
شیرمیاندادخان کا نیا میوزک ویڈیو''دل دا درد'' ریلیز کردیا گیا

بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال ،موسیقار و گلوکار استاد شیرمیاندادخان کا نیا میوزک ویڈیو”دل دا درد” ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس نئے ویڈیو کو گذشتہ دنوں اپ بیٹ میوزک نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔اس گانے کی شاعری بندر برک کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کی کمپوزیشن شیرمیاندادخان کی ہے اور اس کا میوزک اشوک شرما نے ترتیب دیاہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوجوان ہدائتکار سلیم خان نے دی ہے ۔اس گانے میں ماڈل عاشر خان اور اداکارہ ماہ نور نے ماڈلنگ کی ہے ایک ملاقات کے دوران شیرمیانداخان نے بتایاکہ ان کا یہ نیا ویڈیونوجوان نسل میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہاہے۔ایک سوال کے جواب میں شیر میاندادخان نے کہاکہ اس سے قبل ان کا گانا ”پنڈی داڈھولا” ریلیز ہواتھا جس نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کی تھی اور اب ان کا یہ نیا گانا بھی سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کررہاہے۔شیرمیاندادخان کا کہنا تھا کہ اداکارہ ماہ نور نے بھی اس گانے میں بہترین ماڈلنگ سے چار چاند لگا دئیے ہیں انشاء اللہ سابقہ گانوں کی طرح یہ بھی کامیابی کی منازل طے کرے گا۔
٭٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: