2Below header

بلال عباس خان کوٹاپ 30 گلوبل ایشین اسٹارمیں شامل کرلیا گیا

4Above single post content
بلال عباس خان کوٹاپ 30 گلوبل ایشین اسٹارمیں شامل کرلیا گیا

پاکستان میں دور حاضر کے مقبول ترین اداکاروں میںسے ایک بلال عباس خان کو گلوبل ایشین اسٹارز کی ٹاپ 30کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے، ٹاپ تھرٹی سلیبریٹیز کی یہ فہرست برطانیہ کے مقامی اخبار “ایسٹرن آئی “کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ نوجوان دلوںکی دھڑکن بننے والا یہ ستارہ ابھی کچھ ہی دیر قبل طلوع ہواہے، سال2020ان کے لیے خاص طور پر بہت اچھا سال تھا، جس میں ان کی پہلی انٹر نیشنل ویب سیریز کو نہ صرف شائقین نے بلکہ نقادوں نے بھی بہت پسند کیا ، جبکہ ان کا پیار کے صدقے ڈرامہ بھی پاکستانی ٹی وی اس سال کا سب سے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک رہا۔ اس کارنامے پر بلال عباس خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید محنت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹاپ 30گلوبل ایشین اسٹارز میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز ہے، اور یہ سب میرے پرستاروں کی محبت اور حیرت انگیز ہدایت کاروں اور مصنفوں کی محنت میرے لیے اس مواقع کا ذریعہ ثابت ہوئی ہے، بلال عبا س کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور منفرد کہانیوں کا حصہ بننے کی کوشش کرتاہوں، اور میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس کو بڑھانے کی ہرممکن کوشش کرتا رہوں گا۔اچھی خبر یہ ہے کہ بلال عباس کے پرستار اگلے کچھ مہینوں میں انہیں اپنی اسکرین پر ایک ویب سیریز، “عبداللہ پور کا دیوداس”اور ایک پراسرار ڈرامہ،”ڈنک”میں دیکھیں گے، جو کہ بہت جلد ریلیز ہوگا۔ فہرست میں شامل دیگر پاکستانی اداکاروں میں دانیال ظفر، ایمن خان اور سجل علی شامل ہیں ۔اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی بلال عباس خان نے کچھ مشکل کردار اداکیے ہیں، انھوںنے رنگریزہ سے چیخ تک اپنے مداحوں کو متاثر کیا ہے، وہ کبھی بھی ٹائپ کاسٹ ٹریپ نہیں رہے، سال 2020میں ان کا “پیار کے صدقے”اور “اک جھوٹی لو اسٹوری”بہت کامیاب رہا جس میں انھوں نے غیر روائتی مرکزی کردار نبھائے ۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: