2Below header

آسیہ ناز نے اپنے پروڈکشن ہائوس کا دوبارہ آغاز کردیا،ٹی وی سیریل اور میوزک ویڈیوز بنانے کا اعلان کردیا

4Above single post content
آسیہ ناز نے کووڈ۔ 19 شروع ہونے کی وجہ سے اپنا پروڈکشن ہائوس عارضی طور پر بندکردیا تھا اور ان کے زیر تکمیل پراجیکٹ بھی ادھورے رہ گئے تھے

کھڈیاں خاص (این این آئی)آسیہ ناز نے اپنے پروڈکشن ہائوس کا دوبارہ آغاز کردیا،ٹی وی سیریل اور میوزک ویڈیوز بنانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق معروف پروڈیوسر آسیہ ناز نے کووڈ۔ 19 شروع ہونے کی وجہ سے اپنا پروڈکشن ہائوس عارضی طور پر بندکردیا تھا اور ان کے زیر تکمیل پراجیکٹ بھی ادھورے رہ گئے تھے مگر اب انہوں نے حالات میں بہتری آنے پر دوبارہ اپناپروڈکشن ہائوس فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ایک ملاقات کے دوران آسیہ نازنے بتایاکہ انہوں نے چند میوزک ویڈیوز اور ایک ڈرامہ سیریل شروع کیا تھا جو کرونا آنے کی وجہ سے بند کردیا تھا مگر اب حالات بہتری کی طرف آرہے ہیں اس لیئے انہوں نے اپنے یہ پراجیکٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آسیہ ناز کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے وہ اپنے زیر التواء پراجیکٹ مکمل کریں گی اس کے بعد وہ نئی ڈرامہ سیریل،مورننگ شوز اور میوزک ویڈیوز کا آغاز بھی کردینگی تاکہ کووڈ۔19 کی وجہ سے بیروزگاری کا شکار آرٹسٹ دوبارہ اپنے روزگار کی طرف لوٹ آئیں۔آسیہ زاہد نے مذید بتایاکہ انشاء اللہ اپنے پروڈکشن ہائوس سے وہ نیو ٹیلنٹ کی پرموشن کا سلسلہ جاری رکھیں گی اور عوام کی تفریح طبع کے لیئے نت نئے پراجیکٹ بناتی رہیں گی۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: