ناظرین میں بے حد مقبول اور پسندیدہ ڈارک کامیڈی ڈرامہ ‘گھسی پٹی محبت’اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس موقع پر ڈرامے کی مرکزی کردار اداکرنے والی لاکھوں کے دل جیتنے والی فنکارہ رمشاخان نے اپنے انسٹا گرام پر اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا زبردست تجربہ تھا اور صائمہ کا کردار ہمیشہ میرے اندر زندہ رہے گا۔انہوں نے لکھاکہ”یہ میرے کیرئیر کا سب سے بڑا تجربہ تھا۔ میں نے اس میں ساتھیوں سے بہت کچھ سیکھا۔آخر میں، صائمہ انور، مجھے وہ سب کچھ سکھانے کا بہت شکریہ جس کا میں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ مجھے اپنے اندر کیا تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ اللہ حافظ صائمہ۔ تم ہمیشہ میرے ساتھ رہوگی۔”اس کے بعد انہوں نے پوری کاسٹ اور عملے کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے ڈرامے کو بے حد پذیرائی ملی اور کامیابی حاصل ہوئی۔
٭٭٭٭٭
2Below header
Showbiz
رمشا خان نے گھسی پٹی محبت کے اختتام پر جذباتی نوٹ پوسٹ کردیا
رمشا خان نے گھسی پٹی محبت کے اختتام پر جذباتی نوٹ پوسٹ کردیا
Add comment