2Below header

اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

4Above single post content
علی عباس کی اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر انسٹااسٹوری پر دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان ٹی وی کے معروف اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ڈراما سیریل ”فطرت”، ”گھسی پٹی محبت” اور”مہرپوش” جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار علی عباس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ علی عباس پاکستان ٹی وی کے نامور اداکار وسیم عباس کے بیٹے ہیں۔علی عباس نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر انسٹااسٹوری پر دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔ علی عباس کی جانب سے یہ خبر شیئر کرتے ہی ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں اور صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔واضح رہے کہ علی عباس سے قبل متعدد پاکستانی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں ماہرہ خان، روبینہ اشرف، عثمان مختار، امیر گیلانی و دیگر شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: