پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے مادر وطن کے شہیدوں کی قربانیوں کو اجاگر کرنے پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پاکستانی میڈیا نے قوم کو باخبر رکھنے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پاکستان کے یوم دفاع سے قبل ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں معروف اینکر پرسنز دیکھے جا سکتے ہیں جو شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ملک کے ساتھ محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ایک ملی نغمہ بھی سنا جا سکتا ہے۔
🇵🇰
یومِ دفاع و شہداء 2018
پاکستانی میڈیا کا شہداء پاکستان کی قربانیوں کو اُجاگر کرنے اور قوم کو آگاہ رکھنے میں کلیدی کردار ہے۔
شکریہ پاکستان میڈیا#ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے pic.twitter.com/Snpl6T6kcZ— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) 2 September 2018