کھیل

ساف کپ کا 4 ستمبرسے ڈھاکہ میں آغاز پاکستان نیپال سے کھیلے گا

پاکستان کے اپنے گروپ میں شامل دیگرٹیموں بنگلہ دیش اور بھوٹان سے میچز بالترتیب 6اور8 ستمبرکوشیڈول ہیں 20 رکنی قومی فٹ بال اسکواڈ لاہور سے براستہ دوحہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گیا
لاہورساف کپ ایونٹ 4 ستمبر سے ڈھاکہ میں شروع ہو گا،پاکستان اپنا پہلا میچ اسی دن نیپال سے کھیلے گا۔تفصیلات کے مطابق ساف کپ 4 ستمبر سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 4 ستمبر کو نیپال سے کھیلے گا جبکہ اپنے گروپ میں شامل دیگرٹیموں بنگلہ دیش اور بھوٹان سے میچز بالترتیب 6اور8 ستمبرکوشیڈول ہیں۔دوسری جانب ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹ بال اسکواڈ لاہور سے براستہ دوحہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گیا ہے کھلاڑیوں میں عمر حیات،محمد نوید، فیصل اقبال، ذیشان رحمن، عبداللہ قاضی، شہباز یونس، محسن علی، بلاول الرحمن، محمد ریاض،،احمد فہیم، سعد اللہ، محمود خان، صدام حسین (کپتان)، حسن بشیر (نائب کپتان)،محمد عادل، محمدعدنان یعقوب، یوسف بٹ، ثاقب حنیف، احسان اللہ، محمد علی شامل ہیں۔ہیڈ کوچ جوز انٹونیو ناگورا، اسسٹنٹ کوچز محمد حبیب، عیسی خان، گول کیپر کوچ زاہد علی، فزیکل ٹرینرروبرٹو پورٹیلا، فزیو تھراپسٹ محمد عدنان بھی سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: