انٹرٹینمنٹ

عرفان خان کے کینسر کی خبر سن کر میں گنگ رہ گئی تھی دیپیکاپڈوکون

عرفان ایک عام انسان سے بڑھ کرہیں، ان سے بے حد محبت کرتی ہوں‘بالی ووڈ اداکارہ

ممبئی نامور بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اداکار عرفان خان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عرفان خان کے کینسر کی خبرسن کردھچکا لگا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے عرفان خان کے کینسر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان ایک عام انسان سے بڑھ کرہیں، میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں، یہ سب کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے لیکن عرفان خان کے کینسر کی خبر سن کر میں گنگ رہ گئی تھی۔دیپیکا نے کہا میں اپنے ماضی کے تجربات کی روشنی میں کہہ رہی ہوں کہ زندگی اتنی بھی آسان نہیں، کسی کے ساتھ کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔دیپیکا پڈوکون نے عرفان خان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے ساتھی اداکار جلدی ٹھیک ہوجائیں۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: