انٹرٹینمنٹ

امریکی ماڈل بیلا حدید کی امریکا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کی مذمت

Written by Peerzada M Mohin

امریکی ماڈل بیلا حدید نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ٹیکسی چھیننے کی کوشش میں مزاحمت کے دوران پاکستانی ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔24سالہ مشہور امریکی ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوریز پر جائے وقوعہ اور جاں بحق ہونے والے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعہ تباہ کن ہے۔ خدا مرحوم اور اس کے اہلخانہ پر مہربانی کرے۔بیلا حدید نے اپنے پیغام میں زور دیتے ہوئے لکھا کہ کسی کو بھی یہ برداشت نہیں کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ رواں ماہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور سیٹیکسی چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 13 اور 15برس کی 2 لڑکیوں نے اسٹین گن سے فائرنگ کردی تھی۔ واقعے میں ملوث دونوں لڑکیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈرائیور محمد انور پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے تھے اور 3 بچوں کے والد تھے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: