انٹرٹینمنٹ

سپاہی مقبول حسین میرا جنرل ہے, فیاض الحسن چوہان

ملک کی بقاء و ترقی کا راستہ شہداء کی قربانیوں کے مرہون منت ہے ،مقبو ل حسین(غازی) 22کڑور عوام کا ہیرو ہے،ہماری قربانیاں عالمی امن کا باعث ہیں، ہمارے اقتدار کا محور اختیار و مفادات نہیں ،ملکی خدمت ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمراء آرٹس کونسل کے دورہ کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنی ادب وثقافت کے ذریعے اپنے اوپر لگے انتہا پسندی کے جھوٹے لیبل کا قلع قمع کرسکتے ہیں، تمام ادبی وثقافتی اداروں کو معاشرے کی اصلاح،روایات اور اقدار کی پاسد اری میں بھرپور کردار نبھاناہوگا۔ انھوں نے چیئرمین الحمراء توقیر ناصر اور ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمدخان کوخصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے محب الوطن سپاہی مقبول حسین کی زندگی سے ماخوذ ترجیحی بنیادوں پراسٹیج ڈرامہ بنایا جائے جس کا مقصد ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہوگا، سپاہی مقبول حسین اصل میں میرے لئے جنرل مقبول حسین ہیں جتنی ان کی پاکستان کے لئے قربانیاں ہیں. اپنے دورہ الحمراء آرٹس کونسل کے دوران انھوں شجرکاری کے حوالے سے پودا لگایا ،الحمراء ہالز،گیلری،آرکاء ئیوز اینڈ ریسرچ سنٹر، سٹوڈیو اور الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس دیکھے،جس پر انھوں نے الحمراء انتظامیہ کے دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے نبھانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔دورہ کے دوران سیکرٹری اطلاعات وثقافت بلال احمد بٹ،چیئرمین الحمراء توقیر ناصر، ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمدخان ،ڈائریکٹر( آرٹ اینڈکلچر) ذوالفقار علی زلفی ،ڈپٹی ڈائریکٹر( ایڈمن) آفتاب احمد انصاری کے علاوہ دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،چیئرمین الحمراء توقیر ناصر اور ایگزیکٹودائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمدخان نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوری طورپرسپاہی مقبول حسین (مرحوم) کی زندگی پر مبنی ڈرامے کی تشکیل کے احکامات جاری کر دیئے ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: