انٹرٹینمنٹ

رابی کا چل پڑا

گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ٹویٹ اکاؤنٹ دو روز بند رہنے کے بعد چل گیا ہے.
اس سے قبل ناموس رسالت کے مرتکب گیرٹ ورلڈرز کو ٹوئٹر پر پھانسی دینے کامطالبہ کیا۔گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ٹوئٹ پر گیرٹ ورلڈرز کے حامیوں کی جانب سے سخت واویلا کیا گیا اور انہیں تشدد پھیلانے کا مرتکب قراردیتے ہوئے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ رابی پیرزادہ کے خلاف جاری مہم کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا۔رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگنے کی اطلاع اپنے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دیتے ہوئے کہا میں نے یہ ٹوئٹس عشق رسول میں کی تھیں جس کی مجھے یہ سزا ملی لیکن مجھے اکاؤنٹ معطل ہونے پر کوئی افسوس نہیں بلکہ خود پر فخر ہے کہ میں نے ناموس رسالت پر آواز اٹھائی۔اب ٹویٹر انتظامیہ نے رابی پیرزادہ کا اکاؤنٹ بحال کردیا ہے

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: