شہر قائد میں ایک بار پھر اسٹریٹ کرمنلز کا راج،دن دیہاڑے شہری گاڑیوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے،جبکہ اس بار میئر کراچی وسیم اختر کی بھی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور سڑکوں پر دندناتے ملزمان شہریوں کو دن دہاڑے لوٹ رہے ہیں جب کہ کراچی پولیس اس پر قابو میں ناکام نظر آتی ہے۔شہر کے میئر وسیم اختر بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے جس میں ان کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں میئر کراچی کی سرکاری گاڑی چھینی گئی جہاں مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ان کے ڈرائیور سے گاڑی چھینی۔واردات کے وقت میئر کراچی گاڑی میں موجود نہیں تھے،وسیم اختر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست جمع کرادی اور کہا کہ ڈرائیور کو3 بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا،دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ نے اسٹریٹ کرائمز کی منظم کاروائیوں کی روک تھام نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ درخشاں کو معطل کردیا
You may also like
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں لاہور سے ”را...
فلسطینیوں کے ساتھ تنازع کی اصل وجہ اسرائیل ہے، اقوام...
ایران میں میں خاتون سمیت 12بلوچ قیدیوں کو پھانسی دیدی...
ایک اوربی جے پی رہنما پیغمبرِ اسلامۖ کیخلاف توہین آمیز...
بی جے پی رہنماء کا گستاخانہ بیان، فیصل قریشی کا بھارت...
اوکاڑہ غیرت کے نام پر 22 سالہ ماڈل قتل
About the author

Peerzada M Mohin
M Shahbaz Aziz is ...