2Below header

برطانوی اداکار کی عوام سے کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوانے کی اپیل

4Above single post content

برطانوی اداکار اور کامیڈین لینی ہینری اور دیگر اہم شخصیات نے سیاہ فام برطانوی افراد سے کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوانیکی اپیل کی ہے۔ان اہم شخصیات کی جانب سے اپیل اس وقت کی گئی جب برطانیہ میں کورونا سے بچائو کی ویکسین لینے والے عام افراد کے مقابلے میں سیاہ فام کمیونٹی کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی۔لینی ہینری نے ایک کھلے خط میں سیاہ فام کمیونٹی سے کورونا سے بچائو کی ویکسین لینے کی اپیل کی جبکہ دیگر اہم شخصیات کی جانب سے اسی طرح کی ایک ویڈیو بھی ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔لینی ہینری نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ محفوظ رہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ لوگ کورونا کی وجہ سے مریں یا پھر انہیں اسپتال جانا پڑے۔ اس لئے جب آپ کی باری آئے تو ویکسین لیں۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 30 ملین سے زائد لوگوں نے کورونا سے بچائو کی ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: