پاکستان

لاہور کے قومی و صوبائی حلقوں کیلئے ن لیگ کے ٹکٹ جاری

این اے 124 سے شاہد خاقان، این اے 131 سے سعد رفیق امیدوار نامزد

ضمنی الیکشن میں لاہور کے 2 قومی اور 2 صوبائی حلقوں کیلئے ن لیگ کے ٹکٹ جاری، این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی اور این اے 131 سے سعد رفیق ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔
لاہور میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری، لاہور میں 2 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے، جس کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی جانب سے امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں ٹکٹ جمع کرا دیے ہیں۔ این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی میدان میں اتریں گے۔ پی پی 164 سے سہیل شوکت بٹ اور پی پی 165 سے خالد فاروق مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: