پاکستان

ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے4افرادجاں بحق

بدقسمت خاندان بہاولپور سے لیہ جارہاتھا

مظفرگڑھ میں ٹریفک کےافسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کےچارافرادلقمہ اجل بن گئے،،جاں بحق ہونےوالوں میں دوخواتین بھی شامل ہیں،حادثےمیں ایک شخص زخمی ہواجسےہسپتال منتقل کردیاگیا
مظفرگڑھ میں ٹریفک کے حادثے میں ایک ہی خاندان کےچارافرادکی زندگیوں کےچراغ گل ہوگئے،مرنےوالوں میں دوخواتین بھی شامل ہیں،حادثہ ٹرک اور وین میں ٹکرکےباعث پیش آیا، بدقسمت خاندان وین میں بہاولپور سے لیہ جارہاتھاکہ تیزرفتارٹرک نےٹکرماردی،حادثےکےنتیجےمیں چاروں افرادموقع پرہی دم توڑگئےجبکہ ایک شخص زخمی ہوا،ٹرک کی ٹکرسےوین مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔ریسکیوورکرزنےلاشوں اورزخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہیدمیں منتقل کردیا۔حادثےکےبعدٹرک کاڈرائیورفرارہونےمیں کامیاب ہوگیا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: