پاکستان

ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ریلوے کے متعلقہ افسران کا جائے حادثہ کا دورہ

میانوالی کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو حادثہ، 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث بیس مسافر زخمی، چار کی حالت تشویشناک، ہسپتال منتقل۔
خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، پشاور جا رہی تھی کہ مسان اور سوہان اسٹیشن کے درمیان اس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 20 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 4 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا، کندیاں سے امدادی ریلیف ٹرین اور ریسکیو ٹرک سائٹ پر پہنچایا گیا جبکہ ریلوے کے متعلقہ افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، ٹرین حادثے کے باعث کندیاں پنڈی سیکشن پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: