پاکستان

گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کے فیصلے پرنظرثانی کا فیصلہ

گیس کی نئی قیمتوں کے لیے سمری اقتصادی کمیٹی کو ارسال

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں چھیالیس فیصد اضافے کا فیصلہ مؤخر کرنے کے اقدام پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، گیس کی نئی قیمتوں کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو دوبارہ ارسال کردی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 46 فیصد اضافہ موخر کرنے کے اقدام پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں دوبارہ قیمتوں میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے جس کیلئے نئی سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے گیس کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، ای سی سی اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ کے بجائے کیبنٹ ڈویژن میں ہوگا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ستر فیصد اضافہ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی جب کہ گردشی قرضے کے بارے میں آڈیٹر جنرل کی تیار کردہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: