پاکستان

بہشتی دروازہ کھُلنے پر پولیس کا لاٹھی چارج

بہشتی دروازہ کھُلنے پر پولیس کا لاٹھی چارج

پاک پتن میں حضرت بابا فرید گنج شکر کے 776 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں،،،زائرین کی جانب سے حفاظتی دروازہ پھلانگنے پر پولیس کے لاٹھی چارج سے 36 زائرین زخمی ہوگئے پاک پتن میں حضرت بابا فرید گنج شکرکے عرس کی سالانہ تقریبات جاری ہیں جبکہ بہشتی دروازہ کھلنے پر زائرین نے مزار کا حفاظتی دروازہ پھلانگنے کی کوشش کی جس پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا جس سے بھگڈر مچ گئی۔لاٹھی جارچ اور دھکم پیل کے نتیجے میں 36 زائرین زخمی ہو گئے جن میں سے 16 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔زائرین کاعرس کے موقع پر کئے گئے سکیورٹی انتظامات کو انتہائی ناقص قراردیتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے عقیدت مندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے متعدد بیگناہ افراد زخمی ہوگئے ۔ گزشتہ رات عرس میں شجادہ نشین معدود مسعود چشتی نے بہشتی دروازے کی کفل کشائی کی۔اس موقع پر زائرین میں پیلے دھاگے تقسیم کیے اور دیگر رسومات بھی ادا کی گئیں، بہشتی دروازہ 10 محرم الحرام تک کھلا رہے گا ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: