دنیا

بھارتی دلہا دلہن کیلئے شادی میں ‘5 لیٹر پیٹرول’ کا انوکھا تحفہ

شادی پر یوں تو سب احباب قیمتی تحفوں سے نوازتے ہیں لیکن بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دوست نے شادی شدہ جوڑے کو 5 لیٹر پیٹرول تحفے میں دے ڈالا۔

شادی پر یوں تو سب احباب قیمتی تحفوں سے نوازتے ہیں لیکن بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دوست نے شادی شدہ جوڑے کو 5 لیٹر پیٹرول تحفے میں دے ڈالا۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں دلہا کے دوست نئے جوڑے کے لیے 5 لیٹر پیٹرول کا کین اٹھا لائے۔ یہ منظر دیکھ کر تقریب میں موجود تمام افراد نے ہنسنا شروع کردیا۔ واضح رہے کہ تامل ناڈو میں بھارت کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں، جہاں پیٹرول 86 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ دلہے کے دوست کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ہی انہوں نے شادی میں اپنے دوست کو پیٹرول کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: