پاکستان

گورنر ہاؤس لاہور بن گیا کچرا کنڈی شہریوں نے کیا پھلوں اور سبزیوں پر ہاتھ صاف

گورنر ہاؤس لاہور بن گیا کچرا کنڈی شہریوں نے کیا پھلوں اور سبزیوں پر ہاتھ صاف

گورنر ہاؤس لاہور بن گیا کچرا کنڈی،شہریوں نے کیا پھلوں اور سبزیوں پر ہاتھ صاف،حکومت نے تو اٹھایا اچھا اقدام،مگر عوام نے دکھایا وہی روایتی انداز،کچرے کی روک تھام کیسے کی جائے،حکومتی حلقوں نے سوچ بچار شروع کر دی
گورنر ہاؤس لاہور جو کہ انگریز دور کے فن تعمیر کا ہے شاہکار،نیا پاکستان بنا تو تحریک انصاف نے کیا ایک منفرد اعلان،پنجاب اور سندھ کے گورنر ہاؤسز عام عوام کے لیے کھول دیئے،

مگر عوام نے اپنایا وہی روایتی انداز اور اس کو بھی سمجھا عام پارک،گورنر ہاؤس میں لگی سبزیوں اور پھلوں پر شہریوں نے کیے ہاتھ صاف

لڑکوں نے یہاں کرکٹ بھی کھیلی،اور لان میں پڑے میزوں کے شیشے توڑ دیئے،جبکہ کھانے پینے سے پھیلایا خوب کچرا

جب شہری 6 بجنے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے تو گورنر ہاؤس کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا،جگہ جگہ کچروں کے ڈھیر لگ گئے،جبکہ لان کا تو نقشہ ہی بدل گیا
اس بدمزگی کے پیش نظر گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس کی سکیورٹ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پارک میں کچرا پھیلانے کی روک تھام کے لیے بھی مناسب اقدامات کیے جائیں گے

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: