دنیا

اریٹیریا اور ایتھوپیا میں 20 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ

اریٹرین صدر اور ایتھوپین وزیراعظم نے امن معاہدے پردستخط کیے

خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر نگرانی اریٹریا اور ایتھوپیا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ۔ معاہدے پر اریٹریا کے صدر اسياس افورقی اور ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے دستخط کیے۔
اریٹیریا اور ایتھوپیا کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے شرکت کی ۔ شاہ سلمان نے دونوں ملکوں کے لیڈروں کو سعودی عرب کے اعلیٰ سول اعزاز شاہ عبدالعزیز آرڈر سے نوازا ہے۔امن معاہدے سے ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان گذشتہ بیس سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا۔اس موقع پر دونوں لیڈروں نے سفارت خانے کھولنے ، پروازوں کی بحالی اور ایتھوپیا کو اریٹریا کی بندرگاہیں استعمال کرنے کی اجازت دینے سے متعلق سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اس موقع پر کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کو مثبت باہمی تعلقات استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: