پاکستان

ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروںکو کتنا جرمانہ بھگتنا پڑ سکتاہے؟

بغیرہیلمٹ افراد کو پہلی مرتبہ ایک ہزارروپے جرمانہ

موٹرسا ئیکل سواروں کے ہیلمٹ پہننے سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پرکل سےعملدرآمدہوگا۔پہلی مرتبہ ایک ہزارروپےجرمانہ،دوسری بار موٹرسائیکل بندکردی جائےگی لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی اکبر قریشی نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ لازمی قراردیاتھا اور 23ستمبر تک آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئےٹریفک پولیس حکام نے کل سے ہیلمٹ کے بغیرموٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کےفیصلہ کےمطابق موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے والےافرادکوپہلےمرحلے میں ایک ہزارروپے جرمانہ کیاجائےگاجبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنےوالے کی موٹرسائیکل بندکردی جائےگی۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: