انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ ستارے تنوشری دتہ کے حق میں بول پڑے

تنوشری دتہ کا ناناپاٹیکر پر الزام صحیح ہے‘اس وقت میں وہیں موجود تھی‘صحافی جینک اسکوئرا

مجھے تنوشری دتہ اور جینک پر یقین ہے‘سونم کپور‘پرینیتی چوپڑا ‘ ریچاچڈھا‘ٹوئنکل کھنہ
تنوشری دتہ کی جانب سے اداکار ناناپاٹیکر پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات پر پوری بالی وڈ انڈسٹری اداکارہ کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی نامور صحافی جینک اسکوئرا نے ٹویٹر پر تنوشری دتہ کے ناناپاٹیکر پر لگائے گئے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام صحیح ہے کیونکہ وہ اس وقت وہیں تھیں، جینک کے اس ٹویٹ کے بعد متعدد بالی ووڈ فنکاروں نے تنوشری کی حمایت میں ٹویٹ کی۔اداکارہ سونم کپور نے بھی تنوشری کی حمایت میں ٹویٹ کی’’مجھے تنوشری دتہ اور جینک پر یقین ہے۔اب وقت ہے ہم سب کو ایک دوسرے کے لئے کھڑے رہنے کا۔اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے تنوشری کا ساتھ دیتے ہوئے لکھا متاثرین اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی برداشت کرتے ہیں لہٰذا ان پر یقین کرنا چاہئے اور انہیں عزت دینی چاہئے۔اداکارہ ریچاچڈھا نے لکھا’’ کوئی بھی خاتون اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کو دنیا کے سامنے لانا نہیں چاہتی ۔اکشے کمار کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کام کرنے کی جگہ پر بغیر کسی ڈر اور خوف کے ماحول میں کام کرنا ہر کسی کا حق ہے۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: