انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ سلمان خان کی نئی رومانوی پروڈکشن ’’ لوراٹری ‘‘ کے نمائشی حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کرلئے

ابھی راج مینا والا کی ڈائریکشن میں بنی فلم میں مرکزی کردار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما اور ورینہ حسین نے ادا کئے ہیں

بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے ذاتی بینرز سلمان خان فلمز کی نئی فلم ’’ لوراٹری‘‘ رواں ہفتے پانچ اکتوبر کو سنیماؤں کی زینت بن رہی ہے جس کے پاکستانی سنیماؤں میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کرکے تشہیر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔ فلم میں ہیرو کا مرکزی کردار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما اورہیروئن کا کردار عراقی نژادماڈل اور فنکارہ ورینہ حسین نے ادا کئے ہیں جن کی فریش آن سکرین کیمسٹری اور سریلے میوزک نے فلم کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔آیوش شرما نے فلم میں گربا ڈانس ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے جو نوراٹری کے تہوار پر گجرات آنے والی غیر ملکی حسینہ مشعل کی محبت میں دل ہار بیٹھتا ہے ۔ فلم کی ہدایات باصلاحیت ڈائریکٹر ابھی راج مینا والا نے سر انجام دی ہیں جو اس سے قبل سلما ن خان کی ہٹ فلموں ’’ ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ اور ’’ سلطان‘‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دے ہیں ۔ فلم کی خاص بات سلمان خان ، ارباز خان اور سہیل خان کی ایک ساتھ فلم میں موجودگی ہے جنہوں نے بطور مہمان اداکار ’’ لوراٹری ‘‘ کی رونق بڑھائی ہے ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: