انٹرٹینمنٹ

عظیم صوفی شاعر سید وارث شاہؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجاب انسٹیٹیوٹ محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب میں ”گائیکی ہیر وارث شاہ“ کا انعقاد

عظیم صوفی شاعر سید وارث شاہؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجاب انسٹیٹیوٹ محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب میں ”گائیکی ہیر وارث شاہ“ کا انعقاد

عظیم صوفی شاعر سید وارث شاہؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب نے ”گائیکی ہیر وارث شاہ“ کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے ہیر گائیکوں نے حصہ لیا اور ہیر گائیکی کے ذریعے سید وارث شاہؒ کے پیغام کو سامعین تک پہنچایا۔ تقریب میں سینئر صحافی و کالم نگار، ممبر سنسر بورڈ پنجاب، ممبر سکروٹنی کمیٹی پنجاب خواجہ عبدالحکیم عامر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ فلمسٹار نشو بیگم، ڈاکٹر طارق شریف زادہ مذہبی سکالر چیئرمین حلقہ درود، اداکار راشد محمود، صحافی و ادیب ہارون عدیم، شاعر و محقق وِیر سپاہی اور گلوکار ناصر بیراج نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ ہیر وارث شاہ پیش کرنے والوں میں حسنین اکبر و محمد اسلم باہو (بابا گروپ)، شبانہ عبّاس، سِدرہ اشتیاق، شبیر قدیمی، حافظ عثمان، منظور ملنگ، صابر علی ورک، ظاہر حسین، حمزہ ناصر، نذیر احمد اور باو¿ لطیف فتح گڑھی شامل تھے۔ عالمی شہرت یافتہ سہو آرٹ کے بانی عبدالطیف سہو نے اپنے روایتی لباس و انداز کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور ہیر خواں حضرات اور ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف کو مخصوص ثقافتی تاج پہنائے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام صوفیاءکے کلام کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی منعقد کرواتا رہے گا۔ ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عاصم چودھری نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ تقریب میں موجود حاضرین نے اِس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر پنجاب انسٹیٹیوٹ، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے اقدامات کی بھرپور ستائش کی۔




About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: