انٹرٹینمنٹ

گلوکار علی ظفر سیف ہونے سیف سیٹز پنجاب پہنچ گئے

گلوکار علی ظفر سیف ہونے سیف سیٹز پنجاب پہنچ گئے

گلوکار واداکارعلی ظفر نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر علی ظفر کو مینیجنگ ڈائریکٹرملک علی عامر نے ادارے بارے بریفنگ دی.علی ظفر کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا. علی ظفر نے کہا کہ علم نہیں تھا کہ لاہور میں ایسا جدید مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس سینٹر موجود ہے,علی ظفر نے کہاکہ اتھارٹی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد دیکھ کو نہایت خوشی ہوئی ,
ایسا جدید منصوبہ مغربی ممالک میں بھی نہیں دیکھا.علی ظفر نے کہا کہ
آپ پر قوم کو فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں,انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس سے تعاون کریں اور تریفک قوانین کی پاسداری کریں.علی ظفر نے فرمائش پر پولیس کمیونیکیشن افسران کو مشہور گیت ’’چل دل میرے‘ ‘ گا کر سنایا .علی ظفر نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت بھی کی اور سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنا میسج ریکارڈ کروایا. مینیجنگ ڈائریکٹر نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈاور کیپ پیش کی.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: