انٹرٹینمنٹ

ورون دھون اورا نوشکا شرما کی ’’ سوئی دھاگہ‘‘ کی اونچی اڑان جاری ، پانچ دنوں میں55کروڑ سے زائد کما لئے

جمعہ ستائیس ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم نے گزشتہ روز 11.75کروڑ بزنس کرکے فلمی پنڈتوں کو حیران کردیا ،

ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماؤں کی زینت بننے والی بالی وڈ کی نئی رومانوی ڈرامہ فلم ’’ سوئی دھاگہ‘‘ کا باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس جاری ہے ۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے کے دوران 36.50کروڑ سے زائدبزنس کیا تھا تاہم ریلیز کے پانچویں روز فلم نے پونے بارہ کروڑ کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ٹریڈ حلقوں کا کہناہے کہ ’ ’سوئی دھاگہ‘‘ کو ملنے والا رسپانس اس حقیقت کا عکاس ہے کہ نان کمرشل موضوع ہونے کے باوجود معیاری فلموں کی ڈیمانڈ آج بھی کم نہیں ہوسکی اور بہترین کہانی کی حامل سماجی پیغام سے بھرپور شائقین کی اولین چوائس بن گئے ہیں۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں ورون دھون نے درزی جبکہ انوشکا شرما نے سلائی کڑھائی کر نے والی ہنر مند خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو دوسروں کی نوکری کرنے کی بجائے ذاتی محنت سے اپنا کاروبارشروع کرتے ہیں اور بھرپور محنت سے معاشرے کے تمام افراد کیلئے روشن مثال بن جاتے ہیں ۔ فلم سے لطف اندوز ہونے والے شائقین کا کہنا ہے کہ’’ موجی ‘‘ اور’’ ممتا‘‘کی جدوجہد بھری کہانی پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے ہر معاشرے کے فرد کیلئے آگے بڑھنے کا پیغام موجود ہے ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: