انٹرٹینمنٹ

پی ٹی وی ملکی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے،راجہ ارشد خان

پی ٹی وی ملکی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے،راجہ ارشد خان

پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین راجہ ارشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے،ادارے کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیحات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پی ٹی وی کی مرکزی سی بی اے یونین کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی جانے والی استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے شبانہ روز محنت کر کے پی ٹی وی کی کھوئ ہوئ ساکھ کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔پی ٹی وی اس وقت مالی خسارے کا شکار ہے اور اسے خسارے سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہم سب نے مل کر اس قومی ادارے کی بقا کے لیے خدمات سرانجام دینی ہیں۔
سی بی اے سیکرٹری جنرل پرویز اختر بھٹی نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے پی ٹی وی کے چیئرمین راجہ ارشد خان جو بھی اقدامات کریں گے ،پی ٹی وی یونین ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔واضح رہے کہ راجہ ارشد خان پہلے بھی پی ٹی وی کے ایم ڈی رہ چکے ہیں اور ان کی سابقہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انہیں اس اہم عہدے پر تعینات کیا ہے۔
پی ٹی وی کے ملازمین نے وزیر اعظم کے اس اقدام کو احسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجہ ارشد خان کی سربراہی میں پی ٹی وی جلد ہی مالی خسارے سے نکل کر ترقی کی منازل طے کرے گا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: