انٹرٹینمنٹ

آغا عباس پہلی پاکستانی فلم لکھنے میں مصروف

آغا عباس پہلی پاکستانی فلم لکھنے میں مصروف

پاکستان کے نامور رائٹر آغا عباس پہلی پاکستانی فلم لکھنے میں مصروف ہیں. یوں تو آغا عباس کے کریڈٹ پر ٹی وی کے لئے لاتعداد کامیڈی کھیل ہیں جن کو بھرپور پزیرائی ملی ہے. ابھی بھی وہ کامیڈی اور اصلاحی ڈرامے بھی لکھ رہے ہیں.اس کے ساتھ ساتھ وہ بہت سالوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے پہلی پاکستانی فلم لکھ رہے ہیں.اپنے اس پراجیکٹ بارے انہوں نے بتایا کہ جی ہاں پہلی فلم معمر رانا کی لکھ رہا ہوں جو میری پہلی پاکستانی فلم ہے.امید ہے دسمبر تک مکمل کرلوں گا.جس میں بامقصد کامیڈی ہوگی فضول کی جگتیں شامل نہیں ہوں گی. لوگوں کے لئے بھرپور انٹرٹیمنٹ ہوگی. فلم میں میرااپنا بھی رول ہے.آغا عباس نے کہا کہ یہ معمر رانا کا مجھ پر اعتماد ہے.جس پر ان شاء اللہ پورا اترنے کی کوشش کروں گا.

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: