انٹرٹینمنٹ

لیجنڈز کپ کے موقعے پر نامور ستاروں کی محفل

لیجنڈز کپ کے موقعے پر نامور ستاروں کی محفل

اے جے اسپورٹس، ڈائیلاگ اور سینسیشن کی جانب سے لیجنڈزکپ کے حوالے سے ایک شاندار پری سیلیبریسشن ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز ستارے،کرکٹرز، میڈیا نمائندگان، معروف شخصیات اور لیجنڈز کپ کے اسپانسرز نے شرکت کی۔اس شانداراور یادگار موقع پر جو اہم شخصیات موجود تھیں ان میں محسن فیروز، ضیاءعارفین، نادیہ حسین،ہارون گل، بینش پرویز، ٹیپو شریف، سلمان سعید، عاصم محمود، حنا اشفاق، کامران جیلانی ، عرفان موتی والا، فائق خان، فیصل نقوی ، ماریہ نقوی ، معظم عباسی، تنویر احمد، امبر خان، کرن، آیاز سمو، آغا شیراز، فہد شیخ، آغا طلال، تبسم عارف، مسٹر اینڈ مسز شبیر جان، اختر حسین، عدنان شاہ ٹیپو اور نعمان آفرین قابل ذکر ہیں۔
اس موقع پر شرکاء نے میڈیا وال کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور عشائیہ کے دوران مختلف امور پرگفتگو کی۔ اس آئیڈیا کے روح رواںجناب سید امان اللہ حسینی اپنے پارٹنر اے جے اسپورٹس کےجمال کے ساتھ موجود رہے۔ ڈنر کے بعد ایک گیند اور بلا تمام سلیبریٹیز میں گھمایا گیا جنھوں نے اس پراپنے دستخط کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید امان اللہ حسینی نے کہا کہ " 27 اکتوبر کی تاریخ پر کلینڈر میں نشان لگا لیا جائے تاکہ سب اس یادگار ایونٹ کا حصہ بن سکیں۔ ایسا روز روز نہیں ہوتا کہ آپ اپنے پسندیدہ سلیبرٹیز کو اس قدر پاس سے کھیلتادیکھ سکیں۔ گزشتہ سال سب نے ہمایوں سعید، فہد مصطفی اور ٹیپو شریف جیسے اسٹارز کو کھیلتے دیکھا، اسی طرح رواں سال بھی جو چہرے ایونٹ کا حصہ بننے جارہے ہیں وہ بلا شبہ سب ہی کے پسندیدہ ہیں خیال رہے کہ لیجنڈز کپ کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا تھا جس کےبعد اسے ہر سال پاکستان کے اسپورٹس کلینڈر کا حصہ بنانے کا فیصلہ ہوا۔ اس سال یہ ایونٹ رونقِ کراچی کی اُن تقریبات کا حصہ ہے

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: