انٹرٹینمنٹ

عامر خان اور امیتابھ بچن کی نئی فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کے پہلے گیت میں بلوچی زبان کا استعمال

عامر خان اور امیتابھ بچن کی نئی فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کے پہلے گیت میں بلوچی زبان کا استعمال

سکھویندر سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ’’وش ملے‘‘ گیت کی کوریوگرافی نامور ڈانس ڈائریکٹر پربھو دیوا کی ہے ۔ بھارتی سنیما کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ آئندہ ماہ آٹھ نومبر کو سنیماؤں کی زینت بن رہی ہے ۔یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ، مسٹر پرفیکٹ عامر خان پہلی بار اکٹھے پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہوئے ہیں جبکہ قطرینہ کیف نے ثریا اورفاطمہ ثنا شیخ نے ظفیرہ ٹھگ کے کردار میں فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔ موسیقار جوڑی اجے اتل کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کے میوزک البم کا پہلا گیت ’’ وش ملے‘‘ چند روز قبل ریلیز کیا گیا جس میں بلوچی زبان کے معروف لفظ’’ وش ملے‘‘ کو بخوبی استعمال کیا گیا ہے جس کا مطلب خوشی یا جشن کے موقع پر رقص کرنا ہے ۔ بحری جہازوں کے پس پردہ سیٹ پر فلمائے گئے اس گیت کی کوریوگرافی بالی وڈ کے معروف ڈانس ڈائریکٹر پربھو دیوا نے دی ہے جس میں عامر خان کے فرنگی ٹھگ کردار کے مطابق جبکہ امیتابھ بچن کے خد بخش آزاد ٹھگ کے عین مطابق انتہائی موزوں سٹیپس شامل کئے گئے ہیں جبکہ سریلی دھن ، آسان الفاظ اور بہترین عکسبندی نے گیت کو سپر ہٹ بنا دیا ہے ۔چند روز قبل ریلیز کئے گئے گیت کو اب تک کروڑوں افراد سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں جبکہ فلم کے میوزک ریلیز تقریب کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: