انٹرٹینمنٹ

انسٹیٹیوٹ فارآرٹ اینڈ کلچر میں صوفی میوزیکل نائٹ ،گلوکار اریب اظہر نے سماں باندھ دیا

انسٹیٹیوٹ فارآرٹ اینڈ کلچر میں صوفی میوزیکل نائٹ ،گلوکار اریب اظہر نے سماں باندھ دیا

پاکستان میں آرٹ اینڈ کلچر ل اسٹڈیز کی ترویج کیلئے بنائے گئے نئے ادارے انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر میں گذشتہ شب چانسلر ڈنر اور میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ صوفی سنگر اریب اظہر نے صوفی شعرا ءحضرت بابا بلھے شاہ ، میاں محمد بخش، خواجہ غلام فرید اور حضرت لال شہباز قلندر کا عارفانہ کلام پیش کرکے شرکاءکی داد وصول کی ۔ رائے ونڈ کیمپس میں ہونے والے پروگرام میںآئی اے سی چانسلر سید شاہد علی ، چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین ،وائس چانسلر ساجدہ وندل ، پرو وائس چانسلر پرویز وندل، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال ، ثریا انور، سینئر آرٹسٹ سعید اختر، آر ایم نعیم ، نعیم محمد بشیر، نئیر علی دادا، جاوید اقبال ، عثمان پیر زادہ ،سادان پیر زادہ ، اصغر ندیم سید، شاہد محمود ندیم ، پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ، فریال گوہر سمیت آرٹ اینڈ کلچر کے مختلف شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔چانسلر سید شاہد علی نے معزز مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچرکے قیام کا مقصد نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کیلئے ایک ایسی درسگاہ فراہم کرنا ہے جہاں سے معاشرے کے ذمہ دار شہری اور بہترین پروفیشنل بن کر نکلیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ پروفیسر ساجدہ وندل نے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ کے چاروں سکولز میںتعلیمی کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے اور بہت جلدیہ ادارہ ثقافتی فنون اور ہنر کی تعلیم میں ملک کے مایہ ناز اداروں میں شامل ہوجائے گا ۔ اس موقع پر ایمفی تھیٹر میں آئی اے سی کی کوئیر سوسائٹی کی گروپ پرفارمنس سے صوفی میوزیکل نائٹ کا آغاز ہوا جس میں کوئیر ماسٹر تحسین وجاہت چستی کے ساتھ طلبانے صوفیانہ کلام پیش کرکے شرکاءکی داد سمیٹی جس کے بعد گلوکار اریب اظہر نے اپنے روایتی انداز میں سندھی ، پنجابی ، سرائیکی اور پوٹھوہاری زبانوںمیں عارفانہ کلام پیش کیا ۔ اریب اظہر نے بوسنیائی زبان میںفوک گیت ” امینا“ گا کر محفل کو چار چاند لگا دئیے جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: