انٹرٹینمنٹ

پرفیکٹ ڈانس نے عامرخان کو قطرینہ کا دیوانہ بنادیا

قطرینہ کیف کے پرفیکٹ ڈانس نے عامرخان کو دیوانہ بنادیا ۔ ٹھگز آف ہندوستان کے نئے گیت ’’ ثریا‘‘ کے ٹیزر کی دھوم مچ گئی۔

موسیقار اجے اتل کی کمپوزیشن پر مبنی گیت نامور گلوکارہ شریا گھوشال کی آواز میں ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ کوریوگرافی پربھودیوا نے دی ہے۔
بھارتی فلمی صنعت کی مہنگی ترین فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ دنیا بھر کے سنیماؤں کے ساتھ آئندہ ماہ آٹھ نومبر کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سنیماؤں کی زینت بن رہی ہے ۔ فلم کا دوسرا گیت خوبروحسینہ قطرینہ کیف کے رقاصہ ثریا کے کردار میں پردہ سیمیں پر انٹری پر مبنی ہے جسکے54سیکنڈ پر مبنی ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی فلمی حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ فلم کے ہیرو عامر خان نے گیت کے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’’ ثریا میری جان لو گی کیا‘‘ ۔ گیت میں قطرینہ کے پرفیکٹ ڈانس پر تبصرہ کرتے ہوئے عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ دس سال بھی کوشش کرتے رہتے تو قطرینہ جیسا ڈانس نہیں کرسکتے تھے۔ گیت کی ویڈیو میں عامر خان نے فرنگی ٹھگ کے کردار میں قطرینہ کیف کا ساتھ دیا ہے ۔ فلمی حلقے مذکورہ گیت کو قطرینہ کے پچھلے آئٹم نمبرز شیلا کی جوانی ، چکنی چمیلی اور کالا چشمہ کی طرز پر بلاک بسٹر گیت قرار دے چکے ہیں ۔ ٹھگز آف ہندوستان کی سٹار کاسٹ میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں جبکہ یش راج فلمز کے بینر تلے اسے آئندہ ماہ ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پردنیا بھر میں پانچ ہزار سے زائد سنیماؤں کی زینت بنایا جا رہا ہے ۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: