انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ میگھا نے”سب کا اللہ مالک“کا ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز جاری کردیا

گلوکارہ میگھا نے”سب کا اللہ مالک“کا ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز جاری کردیا

گلوکارہ میگھا نے صوفی کلام”سب کا اللہ مالک“کا ویڈیو مکمل کرلیا،ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز۔ ویڈیو میں ان کے ساتھ ماڈل ڈولی نے بھی حصہ لیا ہے۔اس صوفی کلام کا میوزک طارق طافو نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن زیشان لودھی ،ڈی او پی زین شاہ اور اس کے ملبوسات بلنگ نے تیار کیئے ہیں۔ کوریوگرافی وقاص علی اور زیشان علی جانو کی ہے۔ میگھا نے اس بارے بتایاکہ یہ ان کا دوسرا میوزک ویڈیو ہے اس سے قبل ان کا ”دلدارجی“ ریلیز ہوچکاہے جو سوشل میڈیاپر بیحد پسند کیا جارہاہے۔ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہاکہ ان کا یہ دوسرا پراجیکٹ ایک صوفی کلام ہے جس کا میوزک طارق طافو نے ترتیب دیاہے ، اس کا ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیاہے اور پورا ویڈیو بھی جلد ریلیز کردیا جائیگا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: