انٹرٹینمنٹ

فلموں کے بعد چھوٹی سکرین پر انٹری، وفا چودھری نے 2 ڈرامے سائن کر لئے

فلموں کے بعد چھوٹی سکرین پر انٹری، وفا چودھری نے 2 ڈرامے سائن کر لئے

فلمسٹار وفا چودھری کی چھوٹی سکرین پر بھی دبنگ انٹری، 2 ڈرامے سائن کر لئے۔ رائٹر ڈاریکٹر شازی خان کے ڈراموں دغا باز رے اور شغل اعظم میں وفا چودھری اہم کردار ادا کر رہی ہیں ، سٹ کام دغا باز رے کی ریکارڈنگ لاہور میں مختلف لوکیشنز پر جاری ہے جبکہ شغل اعظم کی ریکارڈنگ بھی جلد شروع ہو گی۔ وفا چودھری نے بتایا کہ وہ اس وقت نامور رائٹر ڈائریکٹر باسو چودھری کی ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کی تین فلموں میں بطور ہیروئن کام کر رہی ہیں، چھوٹی سکرین پر آنے کا موقع ملنا میرے لئے ایک خوشگوار تجربہ ہے اور میں اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دیکھنے والوں کی امیدوں پر پورا اتروں کی، وفا چودھری نے مزید بتایا کہ ایک ملٹی نیشنل برانڈ کے اشتہار کی ریکارڈنگ کیلئے وہ بہت جلد کراچی جائیں گی۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: