انٹرٹینمنٹ

لاہورآرٹس کونسل کے نئے ایگزیکٹوڈائریکٹر نے کس کس سے کی ملاقات

لاہورآرٹس کونسل کے نئے ایگزیکٹوڈائریکٹر نے کس کس سے کی ملاقات

اعلیٰ ادبی و ثقافتی رویوں کا فروغ ہمارا بنیادی فرض ہے، ایسے اقدامات کئے جائیں گے جن سے لاہورآرٹس کونسل کے وقار کا گراف بلندہو گا ۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کیا۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچرذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ لابرئیری محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز صبح صادق، پبلک ریلیشن کوآرڈی نیٹر حسیب پاشا نے ان استقبال کیا۔انھیں الحمراء کے مختلف شعبوں میں کام کی نوعیت ،پروگرامنگ،کارکردگی واہداف کے ساتھ ساتھ ادب وثقافت میں الحمراء کے کردار سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر اطہر علی خان نے صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان اور چیئرمین الحمراء توقیر ناصر سے بھی ملاقات کی۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان اور چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے الحمراء میں ان کی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: