انٹرٹینمنٹ

الحمراء میں جشن عید میلاد النبی کی تقریب سرکاری طور پر منائی گئی

Written by Peerzada M Mohin

الحمراء میں جشن عید میلاد النبی کی تقریب سرکاری طور پر منائی گئی

جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں الحمراء میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا. محفل نعت کا انقعاد لاہور آرٹس کونسل (الحمراء)،محکمہ اطلاعات و ثقافت ، حکومت پنجاب نے کیا .
https://youtu.be/5KQbPHlR1Mo
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان مہمان خصوصی تھے. لاہور آرٹس کونسل میی سرکار ی سطح پر جشن عید میلاد النبی منانے کا اہتمام کیا گیا تھا.جس میں ملک کے نامور نعت خواں عبد الرؤف روفی، نور سلطان صدیقی ، وسیم عباس، احمد رضااویسی اور رفیق ضیاء نے نذرانہ عقیدت پیش کیا .صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بھی نعت شریف پڑھی. محفل نعت تقریب میی موجود شرکإء سے گفتگو کرتے ہوئے صوباٸی وزیر اطلات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک اپنی دنیا اور آخرت کو سنوارنے کے لیے محفل میں موجود ہے۔مجھے فخر ہے کہ میں نبی کا امتی ہوں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ربیع الاول کے مہینے کو سرکاری طور پرمنانے کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر نے شان محمد پر اکبر الہ آبادی کا قصہ بھی سنایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی نبی پاک کی شان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے محفل منعقد کرنے کی ہدایت کی۔



About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: