انٹرٹینمنٹ

فیاض الحسن چوہان سے کس کا تعارف کروایا گیا

فیاض الحسن چوہان سے کس کا تعارف کروایا گیا

شفافیت حکومتی ترجیح ہے،ادب و ثقافت کے فروغ کے لئے تمام افسران اپنی ذمہ دادیاں دیانیداری کے ساتھ نبھائیں،عوام کو سستی اور معیاری تفریح پہچانے کے لئے اقدامات کئے جائے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمراء آرٹس کونسل کے افسران کے ساتھ ملاقات میں کیا۔انھوں نے کہاکہ الحمراء کے پلیٹ فارم پر فیملی ڈرامہ کا رواج عام دیاجائے۔ اس موقع پر الحمراء میں تعینات ہونے والے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان کا تعارف بھی کروایا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کی پالیسوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجود حکومت کے ویژن کے مطابق تمام شعبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ،معاشرے میں ثقافتی حسن دیکھنا چاہتا ہوں،فنون لطیفہ کے ہر شعبے کی ترویج و ترقی کے لئے اپنے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا،وقتی تفریح کی بجائے اعلی اقدار کو عوام تک پہنچایا جائے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس اینڈکلچر ذوالفقار علی زلفی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری اور ڈپٹی ڈائریکٹرالحمراء کلچرل کمپلیکس نوید بخاری نے صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان اور ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان کو الحمراء کے امور سے متعلق بریف کیا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: