انٹرٹینمنٹ

ایرانی طلبا کو انڈیا نہیں جانا چاہیے, فیاض الحسن چوہان

ایرانی طلبا کو انڈیا نہیں جانا چاہیے, فیاض الحسن چوہان

پلاک کے زیر اہتمام تیسری انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا. صوبائی وزیر برائے اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان مہمان خصوصی تھے دیگر مہمانوں میں ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر محمد رضا نظیری اور صدر پیام نور یونیورسٹی تہران ڈاکٹر محمد رضا زمانی, کینیڈین پنجاب بھون کے چیف پیٹرن سکھی باٹھ نے بھی شرکت کی. صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں.ان تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے ساتھ زیادہ مماثلت ہے.مجھے ذاتی طور پر یہ اچھا نہیں لگا کہ ایرانی طلبا انڈیا میں تعلیم حاصل کررہے ہیں. ایرانی طلبا کو ایران سے انڈیا تعلیم لینے نہیں جانا چاہئے.ان کو پاکستان آنا چاہیے. انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران سے متعلق پاکستانی عوام کے ذہنوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے. ہماری خواہش ہے ایران ہمارے قریب ہو.اس موقع پر صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے سیاسی باتیں کرنے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ آل شریف سے متعلق آج بات نہیں ہوگی. فیاض الحسن چوہان نے شاعر منیر نیازی کے دو پنجابی کلام بھی سنائے. فیاض الحسن چوہان اور پلاک ڈائریکٹر جنرل صغرا صدف کو ایرانی مہمانوں نے ایرانی تحائف دئیے.





About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: