پاکستان

فیاض الحسن چوہان کا دہی بھلے والے صدر کے بارے میں ایک اور بیان

عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے بہتر ہونگے، فیاض الحسن چوہان

مولانا فضل الرحمان نے کبھی اپنے پلے سے پیسے خرچ نہیں کیے اور صدر بننے چلے ہیں
لاہورمیں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر ثابت ہونگے۔اپنے تازہ بیان میں فیاض الحسن چوہان نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کے نشتر چلادیئے اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان ساری زندگی لوگوں کے پیسے
سے عیاشی کرتے رہے ہیں، اگر وہ صدر بنے تو پاکستان کا دنیا میں کیا امیج ہوگا؟۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کبھی اپنے پلے سے پیسے خرچ نہیں کیے اور صدر بننے چلے ہیں لہذا مولانا فضل الرحمان کے صدر بننے کی بات پر ہی مٹی ڈال دو۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: